[ENG| URDU] Meeting with Diwan of Junagarh Chairman Muslim Institute of Pakistan Sultan Ahmad Ali Sahib and pictorial highlights of his spiritual address

avatar

IMG_20211230_082833.jpg

EnglishUrdu
Hello friends, I hope you are all well. May Allah bless you with success. I would like to share today's engagements with you. When I wake up at 6 o'clock in the morning, I wake up my wife and children for prayers, so that they also wake up on time and perform prayers. After waking everyone up, I went to the mosque to offer prayers. I went to the mosque and turned on the geyser so that the water would be hot and other worshipers would be able to perform ablution with hot water. Soon the water became hot and Imam Sahib and some people came there to perform Wudhu and they performed Wudhu. I offered Fajr prayers in congregation with Imam Sahib. After praying, I sat down to recite the Qur'an. When I finished reciting, I went out of the mosque and went for a walk. The sun was rising at that time but its light was very weak. The main reason was fog. I was walking according to my daily routine. I read and then I walked home after completing the walk. When I got home, I asked my wife to prepare breakfast. So he made breakfast. I had breakfast with everyone. After that I went to drop my children off at school. I dropped them off at the school door and then I went back home and went to see the flowers in the garden. These were my morning activities that rarely changed.السلام وعلیکم دوستو امید ہے کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی سے نوازے میں آپ کے سامنے آج کی مصروفیات شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میں صبح سویرے 6 بجے بیدار ہوتا ہوں تو میں اپنی بیوی اور بچوں کو بھی نماز کے لیے جگا دیتا ہوں، تاکہ وہ بھی بروقت جاگ جائیں اور نماز بھی ادا کر لیں. میں سب کو جگانے کے بعد نماز ادا کرنے مسجد میں چلا گیا مسجد میں جا کر میں نے گیزر کو آن کیا تاکہ پانی گرم ہو اور دوسرے نمازیوں کو گرم پانی سے وضو کی سہولت دستیاب ہو۔ کچھ ہی دیر میں پانی گرم ہو گیا اور وہاں پر امام صاحب اور کچھ لوگ وضو کرنے آئے اور انہوں نے وضو کیا میں نے امام صاحب کے ساتھ باجماعت فجر کی نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کرنے کے لیے بیٹھ جب میں نے تلاوت ختم کی تو میں مسجد سے باہر نکلا اور کچھ دیر کے لیے واک کرنے چلا گیا۔ اس وقت سورج بھی نکل رہا تھا لیکن اس کی روشنی بہت کمزور تھی اس کی اصل وجہ دھند تھی میں روزانہ کی روٹین کے مطابق واک کر رہا تھا۔کچھ ہی دیر میں میں واک کرتے کرتے قبرستان جا پہنچا اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں نے واک کی واک مکمل کرنے کے بعد میں گھر کی طرف چلا آیا۔ جب میں گھر پہنچا تو میں نے اپنی بیوی سے ناشتہ تیار کرنے کو کہا۔ تو اس نے ناشتہ تیار کیا میں نے سب کے ساتھ مل کر ناشتہ کیا۔ اس کے بعد میں اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے ان کو سکول کے دروازے کے سامنے اتارا اور پھر میں گھر واپس چلا آیا اور باغیچہ میں موجود پھولوں کو دیکھنے چلا گیا یہ تھی میری وہ صبح کی مصروفیات جوکہ بہت کم تبدیل ہوتی ہیں۔

IMG_20211229_151409.jpg

IMG_20211229_125834.jpg

IMG_20211229_150231.jpg

IMG_20211229_160923.jpg

IMG_20211229_160155.jpg

IMG_20211229_125831.jpg

Today in our city, a well-known personality of Pakistan, Diwan of Junagarh, Chairman Muslim Institute of Pakistan, Editor-in-Chief of the monthly Marha-ul-Arif International and the family of Hazrat Sultan Muhammad Bahoo. Hazrat Sultan Ahmad Ali Sahib was about to visit. And he had to deliver his spiritual address. So I got ready quickly and changed my clothes and reached Mianwali city. There I saw a large number of people before me who were waiting for the reception of Sultan Ahmed Ali. I also joined the receptionists. Some people had drawn a long line. One by one, they were entering a large wall. Everyone was being searched one by one so that no suspicious person could enter. Security was very tight. You can guess how the reception was by looking at the pictures.

IMG_20211229_125834.jpg

IMG_20211229_123316.jpg

IMG_20211230_094350.jpg
آج ہمارے شہر میں پاکستان کی معروف شخصیت دیوان آف جونا گڑھ چیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ آف پاکستان ، چیف ایڈیٹر ماہنامہ مرہۃالعارفین انٹرنیشنل کے ایڈیٹر۔اور خانوادہ حضرت سلطان محمد باہو ۔ حضرت سلطان احمد علی صاحب تشریف لانے والے تھے۔ اور انہوں نے اپنے روحانی خطاب فرمانا تھا۔ اس لیے میں جلدی سے تیار ہوا اور کپڑے تبدیل کئے میانوالی شہر پہنچا وہاں پر میں نے دیکھا تو مجھے سے پہلے کافی زیادہ تعداد میں لوگ موجود تھے جو کہ سلطان احمد علی صاحب کے استقبال کے منتظر تھے۔ میں بھی استقبال کرنے والوں میں شامل ہو گیا۔ کچھ لوگوں نے ایک لمبی سی لائن بنائی ہوئی تھی ۔ سب ایک ایک کر کے ایک بڑی سی چاردیواری کے اندر داخل ہو رہے تھے۔ سب لوگوں کی ایک ایک کر کے تلاشی لی جا رہی تھی تاکہ کوئی مشکوک شخص داخل نہ ہو سکیورٹی بہت سخت تھی۔ آپ تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیسا استقبال کیا گیا ہے۔
IMG_20211229_155101.jpg

IMG_20211229_151424.jpg

When you came, you were showered with flower petals and you reached the venue and greeted all the friends Address You described the purpose of human life, why man actually came to this world and what he has to take from here. And here's how he lived his life. You always invite goodness and teach love. Wherever you go, you preach Islam and tell what the real Islam is. Some people who are black spots in the name of Islam. Because of these people today Islam is called terrorists. Islam teaches peace and love. You always speak for the Muslims who are being persecuted whether it is Kashmir, Palestine or Burma. You are their voice. You are going all over the world and trying to unite the Muslim Ummah. You are one of the top 10 most influential people in the world. Your services are dedicated to the world of Islam. Wherever you go you try to show the true face of Islam.جب آپ تشریف لے آئے تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آپ نے پنڈال میں پہنچ کر سب احباب کو سلام پیش کیا اور ڈیس پر موجود شخص نے بلا تکلف دعوت خطاب کے لیے سلطان احمد علی صاحب کو دعوت دی تاکہ وہ آ کر اپنا روحانی خطاب فرمائیں۔ آپ نے انسان کی زندگی کے مقاصد بیان کیے کہ انسان دراصل اس دنیا میں کیوں آیا اور یہاں سے کیا لے کر جانا ہے۔ اور یہاں پر اس نے زندگی کیسے بسر کرنی ہے۔ آپ نے ہمیشہ بھلائی کی دعوت دی اور محبت کا درس دیا۔ آپ جہاں بھی جاتے ہیں اسلام کا پرچار کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اصل اسلام کیا ہے۔ چند لوگ جو اسلام کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں ۔ان لوگوں کی وجہ سے آج اسلام کو دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ اسلام تو امن کا اور محبت کا درس دیتا ہے۔ آپ ہمیشہ ان مسلمانوں کے لیے بات کرتے ہیں جن پر ظلم ہو رہا ہے چاہے وہ کشمیر ہو ، فلسطین ہو برما ہو آپ ان کی آواز ہیں۔ آپ پوری دنیا میں جاکر مسلم امہ کو اتحاد میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ دنیا کے پہلے 10 متاثر کن شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کی خدمات عالم اسلام کے وقف ہیں۔ آپ جہاں بھی جاتے ہیں اسلام کا اصل چہرہ دیکھانے کے کوشش کرتے ہیں۔

IMG_20211229_151628.jpg

IMG_20211229_151354.jpg

IMG_20211229_151629.jpg

An hour later, the ceremony ended and at the end of the ceremony, prayers were offered for the entire Muslim Ummah and for deliverance from the current epidemic. Prayers were offered for all humanity, after which all the friends met one by one. In the meeting method that was devised, everyone would come in line, greet each other in front and then move on. All the members who participated in this program met in turn. Special attention was paid to SOPs in this meeting. No one was allowed to shake hands. Because you strictly follow the law of the land and advise others that the law of the land should be the first priority. At the end of the meeting all the friends went back to their homes and Sahibzada Sultan Ahmad Ali Sahib also got in the car and said goodbye.ایک گھنٹہ کے بعد تقریب کا اختتام ہوا اور تقریب کے آخر میں دعا مانگی گئی تمام امت مسلمہ کے لیے اور موجودہ وبا سے نجات کے لیے۔ تما نسانیت کے لیے دعائیں مانگی گئیں اس کے بعد تمام احباب نے ایک ایک کرکے ملاقات کی۔ ملاقات کا طریقہ کار جو وضع کیا گیا اس میں ہر کوئی لائن میں آکر سامنے پیش ہو کر سلام کرتا اور پھر آگے چلا جاتا۔ تمام ممبران جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی سب نے باری باری ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایس او پییز کا خاص طور پر خیال رکھا گیا۔ ہاتھ ملانے کی اجازت کسی شخصیت کو نہیں دی گئی۔ کیونکہ آپ ملک کے قانون پر بہت سختی سے عمل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس بات کی نصیحت کرتے ہیں کہ ریاست کے قانون کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ ملاقات کے اختتام پر سب احباب اپنے گھروں کو واپس چلے گئے اور صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب بھی گاڑی میں سوار ہوئے اور خدا حافظ کہا۔

IMG_20211229_151624.jpg

IMG_20211229_145937.jpg

IMG_20211229_145842.jpg

IMG_20211229_150208.jpg

IMG_20211229_150231.jpg

IMG_20211230_094350.jpg



0
0
0.000
1 comments
avatar

بسم اللہ الرحمن الرحیم

🇦 🇱 🇱 🇦 🇭= 𝚃𝙷𝙴 C͎R͎E͎A͎T͎O͎R͎
Wʜᴏ ɪs ᴍᴏsᴛ ɢʀᴀᴄɪᴏᴜs ᴀɴᴅ ᴍᴇʀᴄɪғᴜʟ.


اسلام علیکم

Mᴀʏ THY ʙᴇ S͜͡P͜͡R͜͡I͜͡N͜͡K͜͡L͜͡E͜͡D͜͡ ʙʏ 🅗︎🅘︎🅢︎ ʙʟᴇssɪɴɢs ᴀɴᴅ ᴘᴇᴀᴄᴇ.
HELLO MY LOVELY BUZZY 🐝 BEE🐝
سبحان اللہ
الحمدللہ
ماشاءاللّٰه‎
بھائ شیر لگے ھو۔ شیر

آج کی یہ پوسٹ پڑھ کر بہت اچھا لگا کہ ماشاللہ بھائ کی پوسٹز روز روز پیاری سے پیاری ھوتی جا رھی ھیں۔ بھائ بولے تو کیا کان پکڑے.

img_0.9166367048243895.jpg
𝚂𝚘𝚞𝚛𝚌𝚎 𝙿𝙸𝚇𝙰𝙱𝙰𝚈

بھائ ایک دفعہ بولا کہ غلطی ھو گئ۔ بھائ کوئ انسان بھی مکمل نہیں۔ ھو سکتا ھے بے دھیانی میں کبھی کچھ غلط بول دیا ھو بندہ ھوں۔ غلطی ھو گئ اور مان بھی لیا۔

اب آپ ایسے ھی شیروں کی طرح یہ بات بھلا دو

آئیندہ شکایت کا موقع دیا تو بولنا۔

بھائ مجھے تو یہ دو حصوں والا طریقہ اپنے سٹائیل کے لئے اچھا نہیں لگا۔ سوچ رھا ھو کہ تھوڑی محنت کر کےوہ طریقہ ڈھوند لوں جو میں چاہتا ھوں۔ مل گیا تو آپ کو بھی بتائوں گا۔
دعائوں میں یاد رکھا کرو بھائ پتہ نہیں وہاں جب دعا کی تو مجھے یاد رکھا یا نہیں۔
کبھی بندہ کی بھی کسی پوسٹ پر آجایا کرو اور کوئ اچھا سا سوال ھی پوچھ کر پوسٹ کو مزید جاندار بنوا دیا کرو بھائ۔ بے شک کھلے دل سے سارے نقص بتانا۔ مجھے تنقید سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ھے

اچھا بھائ اب اجازت ابھی لگتا ھے کہ آپ کی ایک اور پوسٹ بھی مارکیٹ میں آ چکی ھے😀 اور میں بہت سست ھوں😞۔ میرے لئے لازمی دعا کیا کریں صبح کے وقت بھائ۔🙄

🇦 🇱 🇱 🇦 🇭 -🇭 🇦 🇫 🇮 🇿 
🅼︎🅰︎🆈︎ 🅶︎🅾︎🅳︎ 🅿︎🆁︎🅾︎🆃︎🅴︎🅲︎🆃︎ 🆈︎🅾︎🆄︎.

0
0
0.000