How can you find your hidden talents? What are the tips to recognise your God-gifted abilities?

avatar

Asllamoalekum and hello to my @Gems community. I hope you are all doing well. I am also doing pretty well. Today in this post I will try to give you some tips to recognise your hidden talents. I hope it will be helpful for you people.

اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو ایک منفرد صلاحیت عطا کی ہے جو انہیں
دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی صلاحیت کو پہچان لے، تو وہ زندگی میں بہت آگے جا سکتا ہے۔ تاہم، اکثر لوگ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کی شناخت میں جدوجہد کرتے ہیں۔ جب کسی شخص کی صلاحیت اس کا پیشہ بن جاتی ہے، تو زندگی ان کے لیے جنت کی مثال بن سکتی ہے۔ اب سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے: ہم اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو کیسے پہچانیں؟ وہ کون سی تجاویز ہیں جو ہمیں اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کی شناخت میں مدد کر سکتی ہیں؟ آج، میں آپ کے ساتھ وہ تجاویز اور طریقے شیئر کروں گا جو آپ کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کی شناخت میں مدد دیں گے۔

God has bestowed every person with a unique talent that sets them apart from others. If a person recognizes their talent, they can go very far in life. However, often people struggle to identify their hidden talents. When a person’s talent becomes their profession, life can be like paradise for them. Now, the biggest question arises: how do we recognize our hidden talents? What are the tips that can help us identify our concealed abilities? Today, let me share with you those tips and methods that will assist you in recognizing your hidden talents.

Source

پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچاننے کی پہلی نشانی یہ ہے کہ جس کام کے لیے اللہ نے آپ کو پیدا کیا ہے، وہ کرتے ہوئے آپ وقت اور جگہ کی حدود سے باہر ہو جائیں گے، یعنی آپ کو وقت کی رفتار کا احساس بالکل نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے اندر گانے کا ٹیلنٹ ہے تو گانا گاتے ہوئے آپ کو وقت کی رفتار کا احساس نہیں ہوگا۔ آپ کہیں گے کہ میں تو دس منٹ کے لیے گانا گایا ہے لیکن حقیقت میں ایک گھنٹہ گزر چکا ہوگا۔ آپ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچاننے کی پہلی نشانی یہ ہے کہ جو کام کرتے ہوئے آپ وقت اور جگہ سے باہر ہو جائیں، وہ آپ کا چھپا ہوا ٹیلنٹ ہے

The first sign of recognizing hidden talents is that when you do the work for which Allah has created you, you will be out of the bounds of time and space, meaning you will not feel the passage of time at all. For example, if you have a talent for singing, you will not feel the passage of time while singing. You might say that you sang for just 10 minutes, but in reality, an hour would have passed. The first sign of recognizing your hidden talents is that the work which makes you lose track of time and space is your hidden talent.

اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ جس کام کے لئے اللہ نے ہمیں پیدا کیا ہے، جب ہم وہ کام کرتے ہیں تو ہمیں اعتماد محسوس ہوتا ہے۔ دراصل، آپ کی کوئی بھی صلاحیت آپ کو اعتماد دیتی ہے۔ یہاں، میں آپ کو اپنی مثال دوں گا۔ مجھے لگتا ہے کہ اللہ نے مجھے نعت خوانی (اسلامی شاعری) کی صلاحیت سے نوازا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ جب میں نعت پڑھ رہا ہوتا ہوں، چاہے میرے سامنے ہزاروں لوگ ہوں، مجھے ذرا بھی جھجھک محسوس نہیں ہوتی۔ میری نعت خوانی کی صلاحیت مجھے اعتماد دیتی ہے۔ لہٰذا، جب بھی آپ کسی کام کو اعتماد کے ساتھ کرتے ہیں، سمجھ جائیں کہ یہ آپ کی خدا داد صلاحیت ہے۔

Another suggestion to recognize your talent is that the work for which Allah has created us when we do it, we feel confident. Any of your abilities give you confidence. Here, I will give you my example. I feel that Allah has endowed me with the talent of reciting Naat (Islamic poetry). I have noticed that when I am reciting a Naat, whether there are thousands of people in front of me, I do not feel the slightest hesitation. My talent for reciting Naat gives me confidence. Therefore, whenever you do any work with confidence, understand that it is your God-gifted talent.

Source

اگر آپ کسی شعبے میں علم حاصل کرنا شروع کر دیں، چاہے آپ چاہتے نہ ہوں، یا اگر آپ جو بھی معلومات اس شعبے کے بارے میں حاصل کریں وہ فوراً آپ کی طویل مدتی یادداشت کا حصہ بن جائے، اور آپ اس معلومات کو جلدی یاد کر لیں، تو یہ بھی آپ کی پوشیدہ صلاحیت ھے۔

If you start gaining knowledge in a field even if you don’t want to, or if any information you acquire about that field quickly becomes part of your long-term memory, and you can recall that information quickly, then this is also your hidden talent.

جس کام کے لیے اللہ نے آپ کو پیدا کیا ہے، یا آپ کی پوشیدہ صلاحیت، وہ کچھ ہے جو آپ روزانہ کئی بار کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، میں اکثر روزانہ کئی بار بے ساختہ نعت پڑھنا شروع کر دیتا ہوں۔ درحقیقت، قدرت آپ کو بار بار اشارے دیتی رہتی ہے کہ اس نے آپ کو اسی مقصد کے لیے پیدا کیا ہے۔

The task for which God has created you, or your hidden talent, is something you do several times a day. For example, I often start reciting Naat spontaneously many times a day. Nature keeps giving you signs that it has created you for this very purpose.

اگر آپ کسی کام کو کرتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں، تو سمجھ لیں کہ یہ بھی آپ کی چھپی ہوئی صلاحیت ہو سکتی ہے۔ آپ اپنے من پسند کام کو کرتے ہوئے کبھی بھی تھکاوٹ محسوس نہیں کریں گے۔ آپ اس کام کو گھنٹوں تک جاری رکھ سکتے ہیں بغیر تھکے ہوئے کیونکہ آپ کی دلچسپی اس کام میں ہوتی ہے، اور آپ کو اس کام کو کرتے ہوئے مزہ آ رہا ہوتا ہے۔

If you don’t get tired while doing a task, realize that it may also be your hidden talent. You will never feel fatigued while doing your favourite work. You could continue doing it for hours without feeling tired because you have an interest in it, and you enjoy doing it.
I hope this post will be helpful for my @Gems community. Thank you so much for going through my post.

(I wrote this post in Urdu and then translated it into English)



0
0
0.000
3 comments
avatar

Yeah I agree 💯 with you. Every personality is unique in his or her qualities no one can be compared with other one.

0
0
0.000
avatar

Congratulations @javedkhan1989! You have completed the following achievement on the Hive blockchain And have been rewarded with New badge(s)

You received more than 5000 upvotes.
Your next target is to reach 6000 upvotes.

You can view your badges on your board and compare yourself to others in the Ranking
If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word STOP

Check out our last posts:

Happy Birthday to the Hive Blockchain
0
0
0.000